10 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان: طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان

افغانستان میں امن کی اعلی کونسل نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان کی امن کی اعلی کونسل کے مشیر "اسماعیل قاسم" نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لئے صلاح مشوروں کا عمل شروع ہوگيا ہے۔ "اسماعیل قاسم" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان مذاکرات کے لئے طالبان و افغان امن کونسل اپنے اپنے نمائندے تعیین کر رہی ہے کہا کہ افغانستان کی امن کی اعلی کونسل کے وفد اور طالبان کے نمائندوں نے اپنے آخری اجلاس میں یہ طے کیا تھا کہ دوجانبہ مذاکرات کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان کی امن کونسل کے وفد نے "معصوم استانکزئی" کی قیادت میں دو ہفتے قبل دبئی میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی تھی لیکن طالبان نے اعلان کیا تھا کہ ان مذاکرات میں شرکت کرنے والے ان کے نمائندے نہیں ہیں۔......./169