10 مارچ 2014 - 20:30
دوحہ کے خلاف سعودی عرب کی پالیسوں پر قطر کا رد عمل

قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے دوحہ کے خلاف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اختیار کئے جانے والے موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد ہے اور وہ اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔

ابنا:  قطر کے وزیر خارجہ خالد العطیہ نے دوحہ کے خلاف سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اختیار کئے جانے والے موقف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک آزاد ہے اور وہ اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے خلاف ان تینوں عرب ملکوں کے موقف کو بین الاقوامی پالیسیوں کے بارے میں فریقین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ دوحہ، اپنی آزاد خارجہ پالیسی کا ہرگز کوئی سودا نہیں کریگا۔ العطیہ نے دوحہ سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اپنے سفیروں کو واپس بلائے جانے کے اقدام کو قطر کی آزاد خارجہ پالیسی سے مربوط قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام کا خلیج فارس کے عرب ملکوں کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سیاسی ماہرین، فریقین کے درمیان اختلافات کی اصل وجہ مصر کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار عبدالفتاح السیسی کے سلسلے میں قطر کے موقف میں تبدیلی قرار دیتے ہیں جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین، السیسی کی حمایت کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲