9 مارچ 2014 - 20:30
ایشٹن: اقتصادی و ثقافتی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہےکہ یورپ، اقتصادی و ثقافتی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خواہشمند ہے۔

ابنا: کیتھرین ایشٹن نے آج ایران کے صوبہ اصفہان کے گورنر رسول زرگرپور کے ساتھ ملاقات میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات اور یورپی ممالک کے حکام کے حالیہ دورۂ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری مذاکرات کے کامیاب ہونے کی صورت میں، ترقی و پیشرفت کے مزید موقع فراہم ہوں گے۔اس موقع پر اصفہان کے گورنر نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اصفہان ثقافت اور تمدن کا گہوارہ ہے، کہا کہ جنیوا مذاکرات کے بعد ایران میں یورپی ممالک کے حکام کا آنا جانا بڑھ گیا ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران یورپی ممالک کے آٹھ وزرائے خارجہ یا نائب وزرائے خارجہ نے ایران کے تاریخی شہر اصفہان کا دورہ کیا ہے۔واضح رہے کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن ایران کا اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اصفہان سے عمان کے لئے روانہ ہوگئی ۔...../169