9 مارچ 2014 - 20:30
ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایشٹون کے بعض پروگراموں پر تنقید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کیتھرین ایشٹون کے بعض پروگراموں پر تنقید کی ہے

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کیتھرین ایشٹون کے بعض پروگراموں پر تنقید کی ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس سینٹر کے مطابق مرضیہ افخم نے محترمہ ایشٹون کے بعض پروگراموں پر جو ان کے دورۂ ایران میں طے شدہ پروگراموں سے ہٹ کر تھے اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مسئلہ، انسانی حقوق کو امتیازی نگاہ سے دیکھنے کا نتیجہ ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات، مغرب کے خلاف ملت ایران کی بدگمانی میں اضافے کا سبب بنیں گے اور ان سے یورپی یونین اور ایران کے تعلقات کو کوئي فائدہ نہیں پہنچےگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ سول سوسائيٹی کی شخصیات سے ملاقات کرنا اس وقت تک قابل قبول ہے جب تک یہ، میزبان ملک کے داخلی امور میں مداخلت نہ سمجھا جائے اور اس میں آداب و اقدار کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹون کے غیر سرکاری پروگراموں کے بارے میں آسٹرین سفارتخانے کو یاد دہانی کرادی گئي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲