ابنا:افغان پولیس کے مطابق دھماکا افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی کے بازار میں ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپن بولدک کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے ضلع نازیان کے کمشنر نور آغا کامران بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئےتھے۔ جبکہ اس بم دھماکے میں ان کے دو محافظ بھی شدید زخمی ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512476
افغانستان کے سرحدی علاقے ویش منڈی میں دھماکے سے 4 افرادہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔