8 مارچ 2014 - 20:30
افغانستان میں دھماکہ، گورنر سمیت کئی سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں ہونے والے مختلف حملوں میں گورنرسمیت کئی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

 ابنا: رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان میں ہونے والے ایک دھماکے میں نازیان صوبے کے گونر ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر نورآغا کامران کی گاڑی میں مقناطیسی بم لگایا گیا تھا جس کے دھماکے میں وہ ہلاک ہوگئے۔  اس دھماکے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں . ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری کسی شخص یا گروپ نے قبول نہیں کی ہے .دوسری طرف مشرقی افغانستان میں ہی ہونے والے ایک دھماکے میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے. لغمان صوبے کے گورنر کے ترجمان سرحدی زواك کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ پولیس اہلکار لغمان صوبے کے مہترلام علاقے میں ایک بم کو ناکارہ بنا رہے تھے کہ اس میں دھماکہ ہو گیا جس میں چار سیکورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے.واضح رہے کہ طالبان کی طرف سے سڑک کے کنارے لگے بم کی زد میں آنے سے ہر مہینے درجنوں لوگ مارے جاتے ہیں۔......./169