ابنا: انڈونیشیا کے صدر سوسيلو بامباگ يودھويونو نے جمعہ کو جکارتا میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظريف سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے صدر کے انڈونیشیا کے دورے سے باہمی تعاون میں مزید فروغ آئے گا۔ انہوں نے اس ملاقات میں کہا کہ انہیں جکارتا اور تہران کے تعاون کی توسیع میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظريف نے کہا کہ انڈونیشیا سے ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں اور بڑی آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا کی ایران کی نظر میں خاص اہمیت ہے .جکارتا کے دورے پر گئے وزیر خارجہ ظريف نے شہر کی مشہورآزادی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی . یہ جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512072
انڈونیشیا کے صدر نے تہران – جکارتاکےدرمیان تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے .