7 مارچ 2014 - 20:30
ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات مثبت اور سنجیدہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں، امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان ویانا میں ماہرین کی سطح کے ایٹمی مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے مذاکرات کو مثبت اور سنجیدہ قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں، امریکہ، چین، روس، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے درمیان ویانا میں ماہرین کی سطح کے ایٹمی مذاکرات میں ایرانی وفد کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے مذاکرات کو مثبت اور سنجیدہ قرار دیا ہے۔یہ مذاکرات گزشتہ بدھ کو شروع ہوئے تھے اور جمعہ کو ختم ہوئے . حمید بعیدی نژاد نے خبر رساں ایجنسی ارنا سے گفتگو میں کہا کہ مذاکرات کو دونوں ہی فریقو نے فائدہ مند کہا ہے اور مذاکرات کے نتائج کو اعلی حکام کے سامنے پیش کیا جائے گا .اسلامی جمہوریہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے ماہرین جامع جوہری معاہدے کے حصول کے لئے یہ مذاکرات کر رہے ہیں . بدھ کے مذاکرات میں یورینیم افزودگی، اراك کے ہیوی واٹر ری ایکٹر اور سول مقاصد کے لیے جوہری تعاون کے معاملے کا جائزہ لیا گیا .ماہرین کی سطح کے مذاکرات کے بعد آئندہ 17 مارچ کو دونوں فریق کے درمیان اعلی سطحی جوہری مذاکرات ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲