ابنا: آیۃ اللہ موحدی کرمانی نے اپنے خطبے میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں امریکی حکومت کے نمائندے ونڈي شرمن کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، کہ جس میں شرمن نے کہا تھا کہ مذاکرات میں موجود تمام ممالک کو ویٹوکا حق حاصل ہے ، کہا کہ امریکہ مذاکرات میں عہد شکنی کرنے والا ملک ہے ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے ایٹمی توانائی کو ایران پر دباؤ کا ایک بہانہ قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے مقدس نظام کے دشمن ، اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہیں ۔ آیۃ اللہ موحدی کرمانی نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن یہ تصور کررہے تھے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرکے اسے تباہ و برباد کردیں گے لیکن ایرانی قوم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ مشکلات کو حل کرنے کی کافی توانائی رکھتے ہیں اور انقلاب کی امنگوں اور مقاصد سے وفادار ہیں ۔آيۃ اللہ موحدی کرمانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اپنے دوست ملکوں کے ساتھ بھی خیانت کرتا ہے اور اپنے اتحادی ملکوں کی بھی جاسوسی کرتا ہے کہا کہ یہ ملک کبھی بھی قابل اعتماد نہیں رہا اور قطعی طور پر ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے بعد بھی ایران کے خلاف ایک نیا بہانہ تراشے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی حمایت اور دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت نے دنیا بھر میں امریکی نفرت میں اضافہ کردیاہے ۔ آیۃ اللہ کرمانی نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مستکبرین کی نیندیں اڑا دی ہيں ۔ تہران کے خطیب جمعہ نے امریکہ کی جانب سے میز پر تمام آپشنز ہونے کے بارے میں امریکی حکام کے دعوے کو بے بنیاد قراردیا اور کہا کہ جب دشمن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہوتاتو وہ فوجی طاقت کے استعمال کا سہارا لیتاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
خطیب جمعہ تہران:
امریکہ مذاکرات میں عہد شکنی کرنے والا ملک/ ایٹمی توانائی ایران پر دباو کا ایک بہانہ
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511879
تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران کی ایٹمی مذاکرات ٹیم کی ہوشیاری پر تاکید کرتے ہوئے اس ٹیم کو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات میں دھوکہ نہ کھانے کی تلقین کی ۔