ابنا: 14 فروری تحریک نے بحرین میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات کے فوجی افسران بحرینی عوام سے جنگ کرنے کے بجائے فلسطین کو غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے اقدامات کریں۔ بحرین میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے ایک فوجی کی ہلاکت پر 14 فروری تحریک نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں انقلاب کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی فوجیں ملک میں داخل ہو گئی تھیں تاکہ بحرینی عوام کے اس قیام کو سر کوب کیا جا سکے۔ اس بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی اور اماراتی فوجیوں کی جانب سے مظلوم اور پر امن بحرینی عوام کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ہر روز غاصب صہیونی فوجیوں کی جانب سے حملے کئے جاتے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ 14 فروری تحریک نے سعودی اور امارات فوجیوں کو خبر دار کیا ہے کہ وہ مظلوم شہریوں کی سرکوبی میں آل خلیفہ کا ساتھ نہ دیں اور ان سے اپنا ایفائے عہد نبھانے سے باز رہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511849
14 فروری تحریک نے بحرین میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی موجودگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب امارات کے فوجی افسران بحرینی عوام سے جنگ کرنے کے بجائے فلسطین کو غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کروانے کے لئے اقدامات کریں۔