ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائي کے لئے پاکستان سے گفتگو شروع کردی ہے۔ سید عباس عراقچی نے بدھ کی رات مشہد المقدس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، اپنے پانچ سرحدی جوانوں کو رہا کرانے کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ نے فروری کے آغاز میں ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے سرحدی فورس کے پانچ جوانوں کو اغوا کیا تھا۔بعض ذرائع سے معلو ہوا ہے کہ ان افراد کو اغوا کرکے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جیش العدل نامی دہشتگرد گروہ سرزمین پاکستان میں سرگرم عمل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511594
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے سرحدی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی رہائي کے لئے پاکستان سے گفتگو شروع کردی ہے۔