اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے حفاظتی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے آج صبح ۶ بجے ۴ میزائیل السطح اور اخوین کے علاقوں سے جولان کے شہر میں واقع مدرسہ الحمیدیہ پر فائر کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق میزائیل حملوں کے بعد ۶:۳۰ پر اسرائیلی ٹینکوں نے الحریہ شامی فوجی اڈے کی طرف فائرنگ کی جس کے باعث ۷ شامی سکیورٹی اہلکار جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔صہیونی ریاست کی طرف سے ہونے والے یہ حملے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اسرائیل شام میں جاری خانہ جنگی میں براہ راست دخالت اور تکفیری دھشتگردوں کی حمایت کرتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511298
اسرائیلی ٹینکوں نے الحریہ شامی فوجی اڈے کی طرف فائرنگ کی جس کے باعث ۷ شامی سکیورٹی اہلکار جانبحق اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں