ابنا: العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے مصر میں قطر کی مسلسل مداخلت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفراء کو قطر سے واپس بلا لیا ہے جس کے بعد خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔قطر مصر کی اسلامی تنظیم اخوان المسلمین اور سابق صدر محمد مرسی کی حمایت کررہا ہے جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات اخوان المسلمین کو دہشت گرد تنظیم قراردیتے ہیں اور سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی معزولی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سعودی عرب قطر کو الگ تھلگ کرنے کی کوشش کررہا ہے سعودی عرب نے خلیج فارس تعاون کونسل سے قطر کی رکنیت ختم کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511276

سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے مصر میں قطر کی مسلسل مداخلت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفراء کو قطر سے واپس بلا لیا ہے جس کے بعد خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے ہیں۔