ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے نے کہا ہے کہ یوکرین کے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی اپیل پر روس نے اپنے عوام کے تحفظ کے لیے فوجیں بھیجی ہیں۔ وتالی چورکن نے پیر کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔ وتالی چورکن نے پیر کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹر یانوکووچ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو اس بارے میں سنیچر کو تحریری پیغام دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دارالحکومت کی ایف میں ہونے والے واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یوکرین خانہ جنگی کے قریب تھا۔ ملک میں افراتفری مچی ہوئی تھی، خاص کر کریمیہ میں عوام کی جان اور ان کے حقوق کو خطرات لاحق تھے۔وتالی چورکین نے مغربی ممالک پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کےاثر و رسوخ کی بنا پر ملک میں کھلے عام پرتشدد کارروائیاں ہو رہی تھیں اور اسی لیے روسی صدر سے کہا گیا تھا کہ وہ یوکرین کے عوام کے دفاع ، ملک میں استحکام اور امن و امان کے قیام کے لیے روسی فوجیں بھیجیں۔......./169
3 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511005
اقوام متحدہ میں روس کے مندوب نے نے کہا ہے کہ یوکرین کے معزول صدر وکٹر یانوکووچ کی اپیل پر روس نے اپنے عوام کے تحفظ کے لیے فوجیں بھیجی ہیں۔ وتالی چورکن نے پیر کو سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے دوران یہ بات کہی۔