ابنا: آیت اللہ عیسی قاسم نے الدراز میں واقع مسجد " امام صادق(ع) " میں نماز جمعہ سے خطاب کے دوران اعلان کیا : بحرینی حکومت نے مسجدوں پر حملوں کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنا رکھا ہے اور جب تک وہ ان مسجدوں پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر لیتی تب تک ان حملوں سے باز آنے والی نہیں ہے۔انہوں نے "جعفر الدرازی" نامی بحرینی جوان کی مظلومانہ شہادت کے بارے میں کہا : ایسے افراد جو حال ہی میں جیلوں سے رہا ہوئے ہیں حکومت کے نزدیک ان کی موت بیماری کی وجہ سے پیش آئی ہے جبکہ ان افراد کے جسموں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں ۔......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510748
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آل خلیفہ نے مسجدوں پر حملوں کو اپنی پالیسی قرار دے رکھا ہے واضح کیا : حکومت کی جانب سے مسجدوں پر حملے درحقیقت دین اور تاریخ کے ساتھ کھلی جنگ شمار ہوتے ہیں ۔