ابنا: ذرائع کے مطابق حریتان کے علاقے میں اس اجتماعی قبر کا انکشاف اس وقت ہوا جب داعش دہشتگرد گروہ نے اس علاقے سے پسپائی اختیار کی۔ان ذرائع کے مطابق اس اجتماعی قبر سے ڈیڑھ سو لاشیں برآمد کی گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ حریتان پر اپنے قبضے کے دوران داعش دہشتگرد گروہ نے ان افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اس سے قبل شام میں حلب کے شمالی علاقے میں جبل برسایا،نیارہ اور جازر نامی مختلف علاقوں میں کئی اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا جاچکا ہے جہاں ان قبروں سے درجنوں لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں داعش دہشتگرد گروہ نے موت کے گھاٹ اتارا تھا۔قابل ذکر ہے کہ شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے یہ دہشتگرد گروہ، مختلف علاقوں منجملہ شمالی حلب کے علاقوں منغ، مایر، معرستہ،کلبین، کشتعار، دیر جمال، اسی طرح اہم سرحدی اور اسٹریٹیجیک علاقوں سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تاہم ان علاقوں سے داعش دہشتگرد گروہ کا قبضہ ختم ہوجانے پر وہاں اب اس گروہ کے وحشیانہ جرائم کا انکشاف ہورہا ہے جن میں اجتماعی قبروں کا انکشاف اور ان قبروں سے برآمد ہونے والی ایسے افراد کی لاشیں ملنا شامل ہیں کہ جنھیں داعش دہشتگرد گروہ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔......./169
2 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510679
شام میں دہشتگردوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف کیا گيا ہے۔