1 مارچ 2014 - 20:30
یوکرین کے بحران میں شدت، کریمیا میں فوجی اڈوں کا گھیراو

یوکرین کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق روسی فوج نے کریمیا میں یوکرینی فوجی اڈوں کا گھیراوٴ کر لیا ہے

ابنا: یوکرین کا بحران سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق روسی فوج نے کریمیا میں یوکرینی فوجی اڈوں کا گھیراوٴ کر لیا ہے اور یوکرین کے نیول چیف، روس نواز حلقوں سے جاملے ہیں اور کریمیا کی بیشتر سرکاری عمارتوں پر روس نواز جنگجووٴں کا قبضہ ہے۔ دوسری جانب روسی وزیراعظم ڈمیتری میڈویڈف کا کہنا ہے کہ یوکرین میں حکومت پرغیرقانونی طور پر قبضہ کیاگیا جس کا خاتمہ، انقلاب کے ذریعے ہوگا۔ ادھر روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے معاملے پر جرمن چانسلر اینجلا مرکل سے ٹیلیفون پر بات کی اور جرمن چانسلر کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن اور مسئلے کے حل کے لیے رابطہ کار گروپ کی تشکیل کی پیش کش قبول کرلی جبکہ برطانیہ نے روسی اقدام کے خلاف سوچی پیرا اولمپکس کا بائیکاٹ کردیاہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری، منگل کو یوکرین کا دورہ کریں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔ یوکرین کے بحران پر نیٹو کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ روسی اقدامات کے باعث یورپ کے امن و استحکام کو خطرہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲