ابنا: آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی کتاب منتخب الاثر انگریزی زبان میں ترجمہ ہوکر شائع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس کتاب کا عربی زبان میں ترجمہ پہلے ہی ہوچکا ہے۔ اس کتاب کا انگریزی زبان میں ترجمہ تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ محمد حسین شہری نے بتایا کہ کتاب منتخب الاثر کے انگریزی زبان میں ترجمے کی دوسری جلد حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔ اس جلد کا ترجمہ شبیب رضوی جبکہ حسین آخوندی زادہ اور حمید فرناق نے تصحیح کی ہے۔ یہ جلد 620 صفحات پر متشمل ہے۔ یاد رہے کہ آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی شاہکار کتاب دس فصلوں اور ایک سو ابواب پر مشتمل ہے اور اس کتاب میں پیغمبر اکرم(ص) اور ائمہ معصومین(ع) کی احادیث کو بہت خوبصورت پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔......./169
1 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 510500
آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی شاہکار کتاب "منتخب الاثر" انگریزی زبان میں ترجمہ ہوکر منظر عام پر آگئی ہے۔