1 مارچ 2014 - 20:30
ایران اور اسپین وزرائے خارجہ کی ملاقات کا احوال

اسلامی جمہوریہ ایران اور اسپین کے وزراء خارجہ نے مختلف شعبوں میں دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج تھران میں اسپین کے وزیر خارجہ "خوزہ گارسیا مارگالو" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو طویل ماضی کا حامل قرار دیا اور کہا کہ ایران و اسپین کا سیاسی عزم و ارادہ ہے کہ مختلف شعبوں خاصطور پر اقتصادی شعبے میں تعلقات کو فروغ دیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران و اسپین کے تعلقات کو باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اسپین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ منجملہ ریلوے سے مربوط مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ ایران یہ سمجھتا ہے کہ ہر دو فریق نیک نیتی اور سیاسی عزم و ارادے کی صورت میں کسی حتمی راہ حل تک پہنچ سکتے ہیں۔اسپین کے وزیر خارجہ "خوزہ گارسیا مارگالو" نے بھی اس پریس کانفرنس میں ایران کے ساتھ دوجانبہ تعلقات کے سطح میں اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک گذشتہ برسوں میں اپنی ضرورت کا چودہ فیصد تیل ایران سے حاصل کرتا رہا ہے اور اس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ اسپین ، اسلامی جمہوریہ ایران کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اسپین کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری تعاون کے فروغ پر تاکید کی۔......./169