1 مارچ 2014 - 20:30
حضرت یوسف(ع) کے مقبرے پر صہیونیوں کا حملہ

مختلف بستیوں سے آئے ہوئے صہیونیوں اور اسرائیلی فوجیوں نے حضرت یوسف(ع) کے مزار پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: شہر نابلس میں واقع حضرت یوسف(ع) کے مزار پر شدت پسند صہیونیوں اور صہیونی سیکورٹی فورسز کے حملے میں تین فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تینوں فلسطینی حضرت یوسف(ع) کے مزار پر صہیونیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس حملے کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے پر صہیونیوں کے آنسو گیس کے استعمال سے بھی بہت سارے فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔......./169