1 مارچ 2014 - 20:30
ثقافتی تعاون کے فروغ پر ایران و ترکمنستان کی تاکید

ایران کی اسلامی روابط و ثقافتی تنظیم کے سربراہ نے تہران میں ترکمنستان کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے ثقافتی تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا۔

ابنا: ایران کی اسلامی روابط و ثقافت تنظیم کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان نے کل تہران میں ترکمنستان کے سفیر احمد قربانف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ثقافتی تبادلوں  کے معاہدوں پر دستخط سے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون کی راہ مزید ہموار ہوگي۔ ابوذر ترکمان نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران اور ترکمنستان کے ثقافتی روابط کی تاریخ انتہائی قدیم  ہے اور دونوں قومیں مشترکہ تہذیبوں کی حامل ہیں کہا کہ ترکمنستان کے قومی اور عالمی شاعر مختوم قلی، جو ایران میں دفن ہيں ، کے سلسلے میں ایک سیمینار آئندہ موسم بہار ميں منعقد ہوگا اور یہ، ایران کے عوام اور حکومت کی جانب سے ترکمنستان کے عوام اور حکومت سے ان کی محبت اورخاص احترام کا مظہر ہے۔   تہران ميں ترکمنستان کے سفیر احمد قربانف نے بھی ترکمنستان کے ساتھ ایران  کے تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ترکمنستان  کی قوم اور حکومت، ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔   ......./169