ابنا: لندن میں قائم نام نہاد انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیرئن آبزرویٹری فار ہومن رائٹس کے مطابق، حلب کے شمالی علاقہ جبل برصایا میں ایک قبر سے دس لاشوں کو نکالا گیا ہے۔اس تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں دیگر ممکنہ اجتماعی قبور کی دریافت کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔آئی ایس آئی ایل کہ جس کا شام میں دیگر غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ خونی تصادم رہا ہے، اس عرب ملک میں ہزاروں افراد کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے۔یاد رہے کہ اس تکفیری گروہ نے جمعہ سے ترکی کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں سے پسپائی اختیار کرنی شروع کر دی ہے۔ لندن میں قائم نام نہاد انسانی حقوق کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے درمیان آپس میں گذشتہ سال سے جاری لڑائی کے دوران اب تک 3300 عسکریت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔......./169
28 فروری 2014 - 20:30
News ID: 510089
گزشتہ ایک عرصہ سے تکفیری دہشت گرد گروہ نام نہاد مملک اسلامی عراق و شام آئی ایس آئی ایل کے قبضے میں رہے شام کے حلب علاقے میں ایک اجتماعی قبر کشف ہوئی ہے۔