ابنا: اینٹی ائر کرافٹ اور اینٹی ٹینک نیز راڈار میزائلوں کی پہلی کھیپ بدھ کو پاکستان کے شہر کراچی سے طیارے نمبر سی-130 کے ذرئعے سے اردن روانہ کر دی گئی .واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدے کے تحت پاکستان، شام میں حکومت مخالف غیر ملکی حمایت یافتہ شدت پسندوں کی مدد کے لئے ہتھیار اور جنگجو مہیا کرائے گا.اس معاہدے کے مطابق پاکستان 2010 کے بعد ریٹائرڈ ہوئے تین ہزار فوجیوں کو بھی شام میں حکومت مخالف دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لئے وہاں بھیجے گا۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنيم اسلم اور وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز سعودی عرب کے ساتھ اس طرح کے کسی بھی معاہدے کی تردید کر چکے ہیں......../169
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509881
خبروں سے پتہ چلا ہے کہ شام میں لڑ رہے غیر ملکی حمایت یافتہ مسلح باغیوں کے لئے پاکستانی ہتھیاروں کی پہلی کھیپ ایک ہوائی جہاز کے ذرئعے اردن پہنچ گئی ہے .