ابنا: اس رپورٹ میں سال 2013 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی پامالی کے کچھ واقعات کا ذکر كیا گیا ہے ۔ چین کی اس رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے خود کو دنیا کے انسانی حقوق کا ٹھیکیدار قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزی کی تنقید کی ہے . چینی ریاست کونسل کے انفارمیشن آفس کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بہت سارے معاملات سے پردہ اٹھانے سے ہمیشہ پرہیز کرتی رہی ہے ۔حقیقت میں 2013 میں امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین رہی جیسے دوسرے ممالک کی جاسوسی، ڈرون حملے اور اس ملک میں آئے دن فائرنگ کے واقعات وغیرہ جس میں 100 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کی طرف سے دنیا کے ممالک کی انسانی حقوق کی صورت حال پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس پر ایران سمیت دنیا کے تقریبا تمام ممالک نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔......./169
27 فروری 2014 - 20:30
News ID: 509879
دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر حال ہی میں امریکہ کی طرف سے جاری رپورٹ کے جواب میں چینی ریاست کونسل کے انفارمیشن آفس نے 28 فروری کو اپنا ردعمل ظاہر کیا۔