26 فروری 2014 - 20:30
شام میں فوجی کاروائی کے دوران ڈھائی سو تکفیری دھشتگرد ہلاک

شام میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جہاں دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ڈھائی سو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

ابنا: شام میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جہاں دارالحکومت دمشق کے مضافات میں ڈھائی سو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج کی اس کاروائی کے دوران پینتالیس تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل شامی فوجی نے غوطہ شرقی نامی علاقے میں بھی ایسی ہی ایک بڑی کاروائی کرکے ساٹھ سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشتگرد، کہ جنھیں سعودی عرب و قطر سمیت بعض علاقائی ملکوں نیز امریکہ کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے، شامی فوج کے ہاتھوں شکست کھاجانے کے بعد عوام اور سول مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں جن میں بے گناہ افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲