26 فروری 2014 - 20:30
لبنان میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں متعدد تکفیری دھشتگرد گرفتار

لبنان کی سکیورٹی فورسز نے متعدد تکفیری سرکردہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ابنا:  لبنان کے سکیوریٹی ذرائع کے مطابق لبنانی فورسیز نے عمر جوانیہ، نعیم اور عمر خضر نامی دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ دہشتگرد  داعش اور جبھۃ النصرۃ نامی تکفیری گروہوں سے منسلک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے جبھۃ النصرۃ کے ایک اور دہشتگرد نضال سویدان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ یہ دہشتگرد قلمون میں جبھۃ النصرہ کا کمانڈر تھا۔ تکفیری دہشتگرد گروہ، جبھۃ النصرۃ  لبنان خاص طور سے شہر ہرمل میں متعدد مجرمانہ کاروائيوں میں ملوث رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی لبنانی سکیورٹی فورسیز نے کئي سرکردہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ لبنان میں تکفیریوں کے ہاتھوں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات میں دسیوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲