25 فروری 2014 - 20:30
دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست

پاکساتانی میڈیا کے مطابق دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفیرست ہے.

ابنا: دہشتگردانہ واقعات میں شدت کے حوالےسے پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک یہاں تک کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی سرفہرست ہے۔

پاکستان کی قومی داخلی پالسی ڈرافٹ 2013 سے 2018 کے مطابق 2011 سے 2013 کے دوران پاکستان میں 13ہزار 7سو اکیس دہشتگردانہ واقعات پیش آئےجو عراق میں اس مدت کے دوران پیش آئےواقعات سے بہت کم ہے۔

2001 سے 2005 تک پاکستان میں 523 دہشتگردانہ واقعات پیش آئے جب کہ 2007 سے نومبر2013 تک 23198 واقعات پیش آئے اس طرح 2001 سے 2007 تک پاکستان میں صرف 15 خود کش دھماکہ ہوئے جبکہ 2007 سے نومبر2013 کی مدت کے دوران 358 خودکش دھماکہ ہوئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

دہشتگردی پر تحقیق کرنی والی ایک امریکی ایجنسی کے ڈاٹا کے مطابق 2012 میں پاکستان میں 1404 ، عراق میں 1271 اور افغانستان میں 1023 دہشتگردانہ حملے ہوئے جس کی رو سے بھی پاکستان سرفہرست ہے۔

قومی داخلی سلامتی پالسی کے ڈرافٹ کے مطابق 2001 سے نومبر2013 تک پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں تقریباً 49ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 5027 قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے وابستہ تھےگذشتہ تین سالوں ہی میں ان 49 ہزار میں سے ساڑھے سترہ ہزار سے زائد لو گ ہلاک ہوئے ہیں۔

مذکورہ دہشتگردانہ حملوں سے صرف جانی نقصان ہی نہیں بلکہ ملک اقتصادی طور دیوالیہ ہوگیا ہے۔

مذکورہ ڈرافٹ کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں دہشتگردانہ واقعات کی وجہ سے ملک کو 78 بلین ڈالر کاک نقصان اُٹھانا پڑا جسے ملک کے داخلی تحٖفظ کو انتہا پسندی ،دہشتگردی اور فرقہ پرستی سے لاحق خطرات کی ہیبتناک تصوہر سامنے آتی ہے۔

.......

/169