25 فروری 2014 - 20:30
پاک فوج: مذاکرات میں ناکامی کے بعد طالبان کے خلاف بھر پو آپریشن کیا جائےگا

پاکستانی فوجی حکام کے مطابق اگر طالبان دہشت گردوں نے مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی ضروری ہوا بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا۔

ابنا: پاکستانی فوجی حکام کے مطابق اگر طالبان دہشت گردوں نے مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی ضروری ہوا بھرپور فوجی آپریشن کیا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق ایک سینئرپاکستانی فوجی افسر نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے بعض حصے طالبان دہشت گردوں کے مراکز بن چکے ہیں اور وہاں ان کے ٹریننگ سنٹر اور بم بنانے کی فیکٹریاں قائم ہیں، پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، فی الحال طالبان دہشت گردوں کی جانب سے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل اور سیکیورٹی اداروں پر پے درپے حملوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ پاکستانی اہلکار کے مطابق ایک طرف تو طالبان کہتے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لئے سنجیدہ ہیں لیکن دوسری جانب وہ معصوم لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں، اگرمذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے بہت سے لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی لیکن مذاکرات ناکام ہوئے توشمالی وزیرستان کے علاوہ جہاں بھی ضروری سمجھا ہوا فوجی آپریشن کیا جائے گا اور فوج آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ 

.......

/169