ابنا: وزارت خارجہ کے پریس نوٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے آج ایران کے ریڈیو و ٹیلی ویژن کے ادارے (آئی آر آئی بی) کے سربراہ اور افسروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے رونما ہونے والی آخری تبدیلیوں اور ایران کے ریڈیو و ٹی وی کے ادارے اور وزارت خارجہ کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کے طریقے کار کا جائزہ لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکراتی عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کا جوہری مسئلہ حل بھی ہوجائے ، امریکہ ، ایران کے ساتھ اپنی دشمنی کو ختم نہیں کرے گا ، کیونکہ امریکی حکام ایک نصب العین کے حامل ملک ایران میں تبدیلی لانے کی کوشش میں ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران و گروپ پانچ جمع ایک کے آئندہ موسم گرما میں ہونے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ان مذاکرات کے بعد ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم ہوجائینگی اور ملت ایران کے جوہری حقوق بحال ہوجائیں گے۔اس ملاقات میں (آئی آر آئی بی) کے سربراہ "سید عزت اللہ ضرغامی" نے بھی ایران کی حکومت کی سفارتی سرگرمیوں کے حوالے سے قومی میڈیا کی ہمہ جانبہ حمایت کی پالیسی جاری رکھنے پر تاکید کرتےہوئے کہا کہ یہ حمایت جاری رہے گی کیونکہ (آئی آر آئی بی) اسے ایک قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
.......
/169