24 فروری 2014 - 20:30
کراچی سے سکیورٹی فورسز نے 115 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 115 طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

ابنا: پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 115 طالبان دہشت گردوں  کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی، شاہ فیصل کالونی، ماڑی پور مشرف کالونی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کر کے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس اور رینجرز حکام کے مطابق ایم پی آر کالونی اور ماڑی پور سے گرفتار ارکان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ملزمان پولیس کو سنگین جرائم کی 50 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے قبضے سے 170 سے زائد ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

.......

/169