24 فروری 2014 - 20:30
پابندیوں میں نرمی کے بعد ایران کے تیل کی فروخت میں پچيس فیصد اضافہ ہوا ہے

امریکی جریدے ویکلی اسٹینڈرڈ نے لکھا ہے کہ ایرانی حکومت کی پالیسیاں ایٹمی پروگرام کے مخالفین میں اختلافات اور پابندیوں کی شکست کا سبب بنی ہیں۔

ابنا: امریکی جریدے ویکلی اسٹینڈرڈ نے لکھا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کے بعد ایران کے تیل کی فروخت میں پچيس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ جریدہ لکھتا ہے کہ ایران میں افراط زر میں کمی ہوئي ہے اور روز بروز اس میں کمی آرہی ہے۔

اس امریکی جریدے کے مطابق ایران کی معیشت میں کافی بہتری آئی ہے اور یہ ایک حقیقت ہے اور مختلف ممالک، ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ویکلی اسٹینڈرڈ جریدہ امریکہ میں نو قدامت پسندوں کے قریب ہے اور ہر ہفتے ایک لاکھ کی تعداد میں نشر ہوتا ہے۔

.......

/169