ابنا: صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ زین العابدین قربانی نے رشت میں خطاب کے دوران جہادی اقتصاد کی جامع پالیسیوں کے نفاذ کے حوالے سے قائدانقلاب اسلامی کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی نے ایران کی موجودہ حکومت، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کو۲۴شقوں پر ایک دستورالعمل پیش کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ قائد انقلاب اسلامی کے بقول دشمن پرکوئی اعتماد نہیں ہے اورہمیں اپنے پاوں پرخود کھڑا ہونا چاہیے۔صوبہ گیلان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ البتہ ایٹمی مسئلہ کو حل کرنا بہت اچھا اقدام ہے لیکن فقط اس موضوع پرتوجہ نہیں دینی چاہیے بلکہ ملک کی مشکلات کا علاج جہادی اقتصادہے۔انہوں نے تہران میں بین المجالس یونین کی نویں کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس میں جس ایک اہم موضوع پربحث وگفتگو کی گئی ہے وہ مسئلہ فلسطین تھا۔خطیب نمازجمعہ رشت نے کہا ہے کہ اس وقت مسئلہ فلسطین،عالمی مسائل کے سرفہرست ہے اوراسرائیل ، فلسطین میں ہرروز نئے گھرتعمیر کررہا ہے جبکہ اسلامی ممالک نے خاموشی اختیارکررکھی ہے۔آیت اللہ قربانی نے مزید کہا ہے کہ اس وقت عالم اسلام دہشتگردی جیسی بہت بڑی مصیبت وبلا کا شکارہے اورسعودی عرب اورقطراس جنگ کوبھڑکا رہے ہیں۔
.......
/169