ابنا: ایران کے قائم مقام چیف جسٹس آیت اللہ رئیسی نے ولایت فقیہ کے موضوع پر ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا خداوند عالم نے ولایت اور امامت کی نعمت عطا کرکے انسانوں پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ولایت انسان کو خدا تک پہنچاتی ہے اور خدا کا قرب حاصل کرنے کے بعد انسان تکامل حاصل کرتا ہے اور یہ تکامل ولایت سے تمسک کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ آیت اللہ رئیسی نے کہا غیبت امام زمانہ(عج) کے زمانے میں اسلامی حکومت کی سرپرستی فقیہ جامع الشرائط کرتا ہے۔ انہوں نے کہا نظریہ ولایت فقیہ فقہ میں موجود ہے۔ انہوں نے کہ امام خمینی(رہ) نے نظریہ ولایت فقیہ کو اسلامی حکومت قائم کرکے زندہ کیا۔
.......
/169