ٓ
اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این این ٹی وی نے دنیا کے خطرناک ترین دھشتگردوں کی لیسٹ پیش کر کے ان کی گرفتاریوں پر انعامات معین کئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق یہ لیسٹ ان دھشتگردوں کی ہے امریکہ جن کی تلاش میں ہے اور ان کی گرفتاریوں پر بڑے بڑے انعامات دینے کو تیار ہے۔رپورٹ کے مطابق ان دھشتگردوں کی گرفتاری پر درج ذیل انعامات معین کئے گئے ہیں:۲۵ ارب ڈالر۔ القاعدہ کے اعلی کمانڈر ایمن الظواھری کی گرفتاری پر۱۰ میلین ڈالر۔ داعش کے اعلی کمانڈر ابوبکر البغدادی ۔ طالبان کے کمانڈر ملا عمر۔ حافظ محمد سعید جس نے ۲۰۰۸ کو بمبئی میں بلاسٹ کیا تھا۔ القاعدہ کے سینئر رہنما یاسین السوری کی گرفتار پر۷ میلین ڈالر۔ القاعدہ اور الزقاوی کی مالی امداد فراہم کرنے والے محمد الفاضلی۔ سومالیہ میں ’’الشباب‘‘ تحریک کے بانی احمد یا محمد عبدی۔ نائیجیریا میں ’’بوکوحرام‘‘ تحریک کے کمانڈر ابوبکر شیکاو کی گرفتاری پر

۵ میلین ڈالر۔ عبد اللہ احمد عبد اللہ جس نے بعض امریکی باشندوں کو دھشتگردی کا نشانہ بنایا تھا۔ القاعدہ کے سینئر رکن سیف العدل جو تنزانیہ کے دار الحکومت دار السلام میں امریکی سفارتخانے میں دھماکے کرانے کا مجرم ہے۔۔ عبد الباسط الحاج الحسن حاج محمد جس نے کچھ امریکی باشندوں کا قتل کیا تھا۔۔ علی عطوہ جو ۱۹۸۵ میں ایک تجارتی ہوائی جہاز کو اغوا کرنے میں ملوس تھا۔۔ جمال محمد البدوی جس نے یمن کے شہر عدن میں ۲۰۰۰ میں ایک دھماکہ کروا کر ۱۷ امریکیوں کو ہلاک کیا تھا ۳ میلین ڈالر۔ عمر ولد حماحۃ جو مغربی افریقہ میں وحدت اور جہاد تحریک کا اسپیکر ہے۔ سومالیہ کی تحریک الشباب کے شعبہ انٹیلیجنسی کا سربراہ زکریا اسماعیل احمد حرسی۔ سومالیہ کی اسی تحریک کا چیف انفارمیشن عبد اللہ یاری۲ میلین ڈالر۔ لشکر طیبہ کا رہنما حافظ عبد الرحمن مکی۱ میلین ڈالر۔ القاعدہ کی مالی حمایت کرنے والا آدم یحییٰ غدن۔ فلپائن کے حزب ابوسیاف کا رہنما رادلان ساہیرون۔ حزب ابوسیاف میں بم بنانے والا عبد الباسط عثمان۵ لاکھ ڈالر ۔ حزب ابوسیاف کی مالی حمایت کرنے والا اہم رہنما خیر مندوس کی گرفتار پر دیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲