ابنا: جنرل "بہمن کارگر" نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے پابندیوں کے باوجود فوجی شعبے میں نمایاں ترقی و پیشرفت کی ہے اور اس کی اصلی وجہ داخلی توانائیوں پر انحصار و اعتماد ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس دفاع کے اقدار اور آثار کے تحفظ کی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایران کی مسلح افواج اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی ہے اور اس نے داخلی توانائیوں پر اعتماد کیا اور داخلی افرادی قوت نے دنیا کی بہترین چیزوں کو خلق کیا اور ملک میں دفاعی مصنوعات کی پیداوار کا سلسلہ شروع ہوگيا۔جنرل "بہمن کارگر" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے دفاعی صنعت کے شعبے میں بے انتہا ترقی و پیشرفت حاصل کی ہے۔
.......
/169