ابنا: وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج تھران میں آلبانیا ، لتوانیا ، فیجی اور فلپائن کے ملکوں کے نئے سفیروں سے سفارتی اسناد کی وصولی کی تقریب میں تاکید کی عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کا رحجان ، تمام ملکوں کے ساتھ تعمیری تعاون اور وسیع تعلقات پر استوار ہے۔ وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے البانیا اور ایران کے درمیان دیرینہ و دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرنے ہوۓ امید ظاہر کی دونوں ملکوں کے تعلقات تجربات سے فائدہ اٹھاتے اور ماضی میں اس حوالے سے انجام دی جانے والی کوشیشوں کے دائرے میں مزید فروغ پائیں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اسی طرح 2014 کے دوسرے نصف میں یورپی یونین کی سربراہی لتوانیا کو ملنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئۓ تاکید کی کہ لتوانیا ، یورپی یونین کے ساتھ ایران کے تعلقات کے فروغ میں اہم کردار کا حامل ہے اور ایران لتوانیا کے ساتھ ہمہ جہتی دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے آمادہ ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے فیجی اور فلپائن کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی و تجارتی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں اس ملکوں کے سفیروں نے بھی تاکید کی کہ وہ تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائینگے۔
.......
/169