ابنا: ذرائع کے مطابق پاکستان کےگن شپ ہیلی کاپٹرز نے تحصیل ٹل کے علاقوں درسمند اور تورا اوڑی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ان ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسیز کی کارروائی میں 4 گن شپ ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی شیلنگ بدستور جاری رہا جس کی بناء پر ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما عدالت خان اپنے ساتھی سمیت ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وہ اپنے ساتھیوں سمیت ڈگر جارہے تھے کہ شوگاں کے مقام پر ان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول سے بم سے حملہ ہوا۔ عدالت خان قومی وطن پارٹی کے مقامی رہنما اور شدت پسندوں کے خلاف بونیر میں بنائے گئے قومی لشکر کے سربراہ تھے۔
.......
/169