20 فروری 2014 - 20:30
بندر کی انٹیلیجنسی ادارے کے سربراہی عہدے سے برطرفی

سعودی عرب کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ شاھزادہ "بندر بن سلطان" کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

ابنا: العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ "عبداللہ بن عبدالعزیز" نے جمعرات کو اپنے ایک حکم میں اس ملک کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ "بندر بن سلطان" کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق "بندر بن سلطان" کی برطرفی ایسی صورت میں سامنے آئی ہے کہ سعودی عرب کے حکام ، شام کے حوالے سے اس ملک کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ "بندر بن سلطان" کی غلط پالیسیوں کی طرف متوجہ ہوگئے تھے ، جس کی بنا پر اس ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ "محمد بن نایف" کو اس ملک کے انٹیلیجینس ادارے کے سربراہ کے عنوان سے منصوب کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲