20 فروری 2014 - 20:30
رہبر معظم انقلاب کے نام صدر جمہوریہ کا مراسلہ

اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک مراسلے میں "مزاحمتی معیشت" کی کلی پالیسیوں کو حکومت ایران کی رہنمائی کےلئے بہترین قراردیا ہے ۔

ابنا:  صدر ہاؤس کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی اقتصاد کی مجموعی پالیسیوں سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے بعد، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج اپنے خط میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کا حکم نامہ، ایرانی معیشت کی ترقی اور اسے مزید بہتر بنانے کے دائرے میں حکومت کے لئے بہترین رہنما اصول ہے ۔ صدر ایران نے اس خط میں مزاحمتی معیشت کی کلی پالیسیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایران کے مختلف ادارے اور شعبے ، مزاحمتی معیشت کی پالیسیوں پر عملدر آمد کے لئے معین اقدامات انجام دینے کے پابند ہیں ۔  واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئين کی شق ایک سو دس کے مطابق حکومت کو استقامتی معیشت کے کلی اصول سے آگاہ کیا ہے۔ ۔ انتظامیہ، مقننہ، عدلیہ نیز تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے  رہبرانقلاب اسلامی کے حکم نامے میں آیا ہے کہ جامع ترقی کو یقینی بنانے اور مزاحتمی اقتصاد کو بہتر بنانے نیز بیس سالہ ترقیاتی پروگرام کے اہداف کے حصول کی غرض سے آپ کو استقامتی معیشت کے ان اصولوں سے آگاہ کیا جاتا ہے جو موقع فراہم کرنے والے، پیداور میں معاون اور لچک دار اصولوں پر استوار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲