ابنا: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے مسجد اعظم قم میں فقہ کے درس خارج کے آغاز میں ڈکٹیٹرز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا صدام بھی ڈکٹیٹر تھا، جس کا انجام دنیا نے دیکھ لیا۔ انہوں نے کہا اپنے زمانے کے ایک اور ڈکٹیٹر کرنل قذافی تھا جو محافظوں کی کثرت کے باوجود بڑی عجیب حالت میں قتل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا انہیں ڈکٹیٹروں میں سے ایک رضا شاہ پہلوی تھا، جسے کوئی ملک قبول کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا یہ متکبر افراد خیال کرتے تھے کہ وہ کسی عذاب میں گرفتار ہونے والے نہیں ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ تکبر کرنے والے عذاب الہی میں گرفتار ہوں گے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا قانون پر عمل نہ کرنے والے ہٹ دھرم ہیں اور جو یہ کہتے ہیں کہ فوجی حملے کا آپشن ہماری میز پر ہے وہ بھی ہٹ دھرم ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام کو خطاب کرکے کہا آپ حقوق بشر کی بات کرتے ہیں دنیا کے کونسے ادارے نے آپ کو حملے کی اجازت دی ہے؟ آیا آپ کا یہ کام سرکشی نہیں ہے؟ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا امریکہ جب کہتا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن ہماری میز پر موجود ہے تو اس کو حقوق بشر کے ادارے اور اقوام متحدہ جواب کیوں نہیں دیتے۔
.......
/169