ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ویانا میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات کو مفید قراردیا اور ایران کے فوجی اور دفاعی مسائل کے بارے میں مذاکرات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے علمی اور دفاعی مسائل کے بارے میں مذاکرات ممکن نہیں اور مذاکرات کا دائرہ صرف ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام تک محدود ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کا موضوع صرف ایران کا ایٹمی پروگرام ہے، ظریف نے ویانا مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ظریف نے کہا کہ ہمارا فرض ملکی اور قومی مفادات کی حفاظت ہے اور ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے جد وجہد جاری رکھیں گے اور کسی کو بھی ایرانی عوام کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
.......
/169