19 فروری 2014 - 20:30
یوکرائن کے بحران پر ایران کا اظہار تشویش

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یوکرائن میں بحرانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں بیرونی مداخلت سے حالات مزید ابتر ہوں گے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یوکرائن میں بحرانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں بیرونی مداخلت سے حالات مزید ابتر ہوں گے۔ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے یوکرائن میں جاری تشدد میں عوام اور سیکیورٹی فورسیز کے افراد کی ہونے والی ہلاکتوں پو افسوس کا اظہار کیا۔ دوسری جانب یوکرائن کے صدر وکٹر یانو کووچ نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر فوج کے سربراہ کو برطرف کردیا اور ان کی جگہ ایڈمرل یوری الین کو فوج کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماوٴں کے ساتھ مذاکرات کا اعلان بھی کیا ہے۔ یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں سیکیورٹی فورسز نے مہینوں سے میدان میں بیٹھے مظاہرین کو ہٹانے کے لئے کاروائی کی جس کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے یوکرائن کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے جبکہ امریکا ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ یورپی یونین اور امریکا نے یوکرین کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲