18 فروری 2014 - 20:30
دوسرے دور کے مذاکرات کے بعد ظریف واشٹون کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ نے ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے جوہری مذاکرات پر غور اور ان کو حتمی شکل دینے کے لئے ملاقات کی ہے۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ "کیتھرین اشٹون" نے اس ملاقات میں ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات میں اٹھائے جانے والے نکات پر گفتگو کی تاکہ ماہرین کی سطح کے مذاکرات میں پیش کیئے جانے والے موضوعات کو حتمی شکل دیں اور آخری ایجنڈے کے حوالے سے کسی سمجھوتے تک پہنچ سکیں۔ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار "عباس عراقچی" اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی نائب سربراہ "ھلگا اسمتھ" کہ جو ویانا میں ہونے والے مذاکرات کی سربراہی کررہے ہیں ہونے والے اجلاس کے نتائج کی ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کو رپورٹ پیش کی۔ یادرہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج صبح شروع ہوا کہ جو چار گھنٹے تک جاری رہا ، دونوں فریق نے مذاکرات کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔   

.......

/169