18 فروری 2014 - 20:30
ایران نے عراق میں دہشتگردی کی مذمت کی

ایران نے عراق میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تازہ ترین دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے ۔ انہوں نے پیراور منگل کے روزعراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں پچاس سے زائد عراقی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے حامی اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے ذریعے عراق کی قوم اور حکومت سے انتقام کے رہے ہیں۔  ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ عراق کے دشمن جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور اس ملک کے قومی مفادات کونقصان پہنچانےکی کوشش کر رہے ہیں۔مرضیہ افخم نے کہا کہ دہشتگردوں کی کوشش ہےکہ مذہبی اختلافات کو ہوا دے کراور عراقی عوام میں فتنہ پیدا کرکے عراق کو خانہ جنگي اور فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں  جھونک دیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق کی حکومت اور قوم کے لئے اسلامی جمہوریۂ ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے،  اتحاد کی تقویت اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط محاذ قائم کرنے کےلئے عراق کے مختلف گروہوں کےدرمیان مذاکرات اور تبادلہ خیال جاری رہنے  پر تاکید کی ہے۔

.......

/169