ابنا: شام پاکستان کی سینیٹ کے سربراہ سید نیر حسن بخاری نے ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کی دوستی کی قدیمی تاریخ کا دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر بڑا گہرا اثر ہے . انہوں نے دونوں ممالک کی سرحدوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، مشترک سرحد پر دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے.اس ملاقات میں ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے اور عالم اسلام کے دو اہم ملک ہیں اور دونوں کے درمیان خیالات کا تبادلہ ضروری ہے . ڈاکٹر لاریجانی نے مشترکہ سرحد پر کچھ دہشت گردوں کے ہاتھوں ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا کے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ پاکستان، مشترک سرحد پر امن و سلامتی پر مزید توجہ دے .جمہوریہ آذربايجان کے اسپیکر اوكتائی اسدوف نے بھی اسپیکر لاریجانی سے ملاقات کی . دونوں ہی فریقوں نے باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا.
.......
/169