17 فروری 2014 - 20:30
امریکہ اپنے فوجی کی رہائی کے بدلے 5 طالبان کو آزاد کرنے پر تیار

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ افغانستان سے انخلا سے قبل طالبان کی قید میں موجود امریکی فوجی کے بدلے 5 افغان طالبان کو رہا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اوبامہ انتظامیہ افغانستان سے 2014 میں ممکنہ انخلا سے قبل 2009 سے طالبان کی قید میں موجود امریکی فوجی بو بریغدال کی رہائی کے بدلے بدنام زمانہ جیل گوانتانا موبے میں قید 5 افغان طالبان کو رہا کرنے کے لئے طالبان قیادت سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس، امریکی محکمہ خارجہ اور فوجی ہیڈ کوارٹر پینٹاگون نے امریکی فوجی کی رہائی کے بدلے گوانتانا موبے میں قید 5 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

.......

/169