ابنا: پاکستانی سینٹ کے چیئرمین "نیر حسین بخاری" نے آج تہران میں اسلامی تعاون تنظیم کے ممبرملکوں کی بین پارلیمانی یونین کے نویں اجلاس کے ضمن میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے کہ ایران کے سرحدی محافظین کی رہائی کے لئے ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کرے ۔ واضح رہے کہ ایران کے ان پانچ سرحدی محافظین کو دو ہفتہ قبل دہشت گردوں نے سیستان و بلوچستان کے علاقے جکیگور سے اغوا کرلیا گيا تھا۔ سید نیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے بین پارلیمانی یونین کے اجلاس کے انعقاد سے اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور عالم اسلام کی مشکلات کے حل کی راہوں کے حصول کا راستہ ہموار ہونے ميں مدد ملے گي۔
.......
/169