ابنا: ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے پاکستان سے ملنے والی سرحد کے پر ایران کے پانچ سرحدی فوجیوں کے اغوا کا ذمہ دار اسلام آباد کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو اس سلسلے میں جواب دہ ہونا پڑیگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے علاقوں میں سرگرم عمل دہشتگردوں کے ہاتھوں انجام پانے والا یہ واقعہ، ایران کیلئے بہت زیادہ تلخ ہے اور ایران کی سرحدوں میں اس قسم کے واقعات کی تکرار کی روک تھام کیلئے ضروری تدابیر اختیار کی جاچکی ہیں تاہم حکومت پاکستان کو ان ایرانی سرحدی فوجیوں کو رہا کروانے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا اور اس سلسلے میں ایران کا ایک وفد اسلام آباد کا دورہ بھی کرنے والا ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ تہران، اس واقعے کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتا ہے اور اسلام آباد کی حکومت کو اس بارے میں جواب دہ ہونا چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستان سے ملنے والے سرحدی علاقے سے جیش العدل نامی ایک دہشت گروہ نے، کہ جس کی پاکستان میں سرگرمیاں جاری ہیں، گذشتہ ہفتے جکیگور کے علاقے سے ایران کے پانچ سرحدی فوجیوں کو اغوا کرکے پاکستان منتقل کردیا۔
.......
/169