ابنا: ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کہ جس کا ہیڈ کواٹر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہے ، اعلان کیا ہے کہ وسطی افریقہ کے مغرب میں کارنوٹ شہر میں ایک چرچ میں موجود ایک ہزار افراد کہ جن میں سے اکثر مسلمان ہیں نہایت ہی پریشانی کے عالم میں روز و شب گزار رہے ہیں۔ یہ شہر یکم فروری سے انتہا پسند عیسائیوں کے کنٹرول میں ہے اور اس شہر میں مسلمانوں کے خلاف اقدامات میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم دو ہزار دس سے کارنوٹ شہر میں اپنی انسان دوستانہ خدمات انجام دے رہی ہے، اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس علاقے میں مسلمانوں پر ہونے والے حملے قابل مذمت ہیں۔ ادھر ایمینسٹی انٹر نیشنل نے بھی وسطی افریقہ کے مغرب میں عام مسلمان باشندوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن فوج کے کردار پر تنقید کی ہے۔
.......
/169