14 فروری 2014 - 20:30
نواز شریف: مذاکرات کے مسئلہ پر حکومت اور فوج ہماہنگ ہے

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مذاکرات کے معاملے پر حکومت اور فوج میں مکمل ہم آہنگی ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ،ہر وہ راستہ آزمانا چاہتے ہیں جس سے امن قائم ہو۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے یہ بات ترکی سے واپسی پر جہاز میں صحافیوں سے گفت گو کے دوران کہی۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے طالبان سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی اور بڑے خلوص سے بات چیت کا عمل شروع کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کی قتل ہے ، مذاکرات کے دوران کارروائیاں بند ہونی چاہئیں ، طالبان کی کمیٹی نے حکومتی کمیٹی سے کہا تھا کہ کوئی دہشت گردی کرے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے معاملے اور افغان مسئلے پر فوج اور حکومت کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

.......

/169